مضمون:
"جرائم روکنے کی اشد ضرورت"
از قلم:
"شیخ عرفات"
مکرمی! گزشتہ ہفتوں سے جرائم کا گراف اونچائی کی جانب گامزن ہے۔ ماضی قریب میں کمسن بچیوں اور عورتوں پر زیادتی
و قتل جیسے شرمناک جرائم سامنے آئے۔ اس کی وجہ سے سماجی کارکنان ، حکومتی ذرائع
اور صحافی حضرات ممکنہ کوششوں کے ذریعے ان جرائم کو روکنے اور بچنے کی مؤثر تدابیر
و ہدایات دے رہے ہیں۔ . دوسری طرف عوام
میں بڑی تعداد میں لوگ اب بھی غفلت کی نیند میں ہیں۔ نوجوان منفی عادات اور
سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو انکو روکنے کی بجائے حکومت اور اعلی افسران پر تنقید کے
تیر برسانے میں مصروف ہیں۔ عوامی سطح پر اگر قوم ٹھوس عملی اقدام کرنا شروع کر
دیں۔ ایک دوسرے کی رہنمائی، حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کو جکڑنے میں سیکورٹی
اہلکار کی مدد کرتے رہیں تو نہ صرف تمام قسم کے جرائم میں کمی آئے گی بلکہ خاتمہ
بھی ہوگی۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اخبار کے ذریعے میرا یہ پیغام عوام تک پہنچ کر مثبت
ثابت ہوگا۔
****************
Comments
Post a Comment