Hum aur Muslim duniya by Ishaq Mazari


ہم اور مسلم دنیا
       
آج واٹس پر ایک ویڈیو میری نظر سے گزری جس نے میرے ذہن میں کچھ سوالات پیدا کردیے۔
اچانک واٹس ایک پر ایک ویڈیو زیر نظر آگئی۔
اس میں ایک فلسطینی لڑکی جو شاید کالج سے واپس آرہی ہوتی  ہے اس اسرائیلی فوج کے کچھ درندے گن پوائنٹ پر روک لیتے ہیں۔اور اسے کہتی ہیں کہ تمھارے پاس اسلحہ ہے جس پر لڑکی روتی ہے اور کہتی ہے کہ میرے پاس اسلحہ نہیں ہے۔
زیادہ اسرار کرنے پر وہ روتی ہوئی اپنا بیگ الٹ دیتی ہے جس میں سے صرف کتابیں نکلتی ہیں۔اور لڑکی کے بار بار اسرار پر بھی اسرائیلی فوجی ماننے کو تیار نہ ہوئے اس مزید مجبور کیا کہ تمھارے پاس اسلحہ ہے۔اس شور شرابے میں بہت سے لوگ جمع ہوجاتے ہیں۔
اور ایک اسرائیلی فوجی لڑکی کو گولی ماردیتی ہے۔جس سے لڑکی سسکتی ہوئی شہید ہو جاتی ہے۔اور باقی موجود تمام لوگ صرف تماشہ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
ویڈیو مکمل دیکھنے کے بعد کچھ دیر تک میں افسوس کی حالت میں گم ہوجاتا ہوں۔
چند منٹ گزرنے کے بعد میرے ذہن میں سوالات اٹھنے شروع ہو جاتے ہیں۔
کہ
کیا ہم اسی طرح سسک سسک کر مرتے رہیں گے۔؟
کیا ہم ایک دوسرے کا اسی طرح تماشہ دیکھتے رہیں گے۔؟
کیا ہم اسی طرح اپنی باری کا انتظار کرتے رہیں گے۔؟
ان تمام سوالوں کے جواب میں تمام تحریر پڑھنے والے کے سامنے بھی رکھتا ہوں۔

ہم تو وہ لوگ تھے جو ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے۔
ہم تو وہ لوگ تھے جو خود سینہ تان کر دوسروں کو بچا لیتے تھے۔
ہم تو وہ لوگ تھے جو ایک دوسرے کا ہر لحاظ سے مدد کرتے تھے۔
ہمارے دل کب سے مردے ہوگئے ہیں۔؟
آج فلسطین،شام،لیبیا،عراق،افغانستان،لبنان، یمن کے حالات کو دیکھ لیں کہ کس طرح مسلمانوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔
کس طرح مسلمانوں کو آپس میں لڑوایا جا رہا ہے۔
ہم سب کو مذہبی نفرت میں مبتلا کرکے ہمارا دشمن ایک ایک کرکے تمام اسلامی ممالک کو تباہ کرتا جارہا ہے اور ہم صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں
آج آمریکا ایران کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے تو کل سعودی عرب پھر دوسرے ممالک پھر پاکستان اور ہم ایک دوسرے کو تباہ ہونے کا تماشہ دیکھتے دیکھتے تباہ ہوجائیں گے۔
میں تحریر پڑھنے والے تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کی رمضان کے اس مقدس مہینے میں کشمیر اور فلسطین سمیت پوری عالم اسلالم کی سلامتی کی دعا کریں۔
اور پاکستان کی سلامتی کی دعا کریں۔

یااللہ ہم پر اور ہمارے مسلم بہن بھائیوں پر رحم فرما۔۔۔آمین

تحریر:- اسحاق مزاری

Comments