Behs by Tehseen Zafar Samawi


اُس دن ہماری اِس بات پر کافی بحث ہوٸ کہ میں نےکہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ مجھے پہلے موت آجاۓ کیونکہ اگر تم پہلے چلے گۓ تو میں تو ہرگز یہ برداشت نہیں کر سکونگی،لیکن مجھے اپنے الفاظ میں اس وقت ردوبدل کرنی پڑی جب اس کی خاموش آنکھوں میں آنسوٶں بھرا شکوہ دیکھا،میں نےفوراً کہا کہ اچھا!تم پہلےمیں بعدمیں یہ ٹھیک ہے؟اس نے پھر بھی جواب نہیں دیا تو میں تنگ آگئ بس چھوڑو تم ایک بات کے لیے بھی راضی نہیں،اس دن یہ بات وہی رہ گئ،
بہت عرصہ بعد اس کی ڈائری دیکھنےکا اتفاق ہوا،تجسس بھی ہوا حیرانی بھی تھی کہ مجھے کبھی بتایا نہیں اور ڈائریاں لکھی جا رہی ہیں،ڈائری میں کافی صفحات خالی تھے چند ایک پر بس کچھ تاریخ اور وقت لکھا تھا اور کچھ نہیں،کبھی کبھار موسم کا مختصر احوال بھی کہ ابھی اس وقت اتنے بجےبادل ہے،بارش ہو رہی ہے وغیرہ مجھے اس کی کم مائیگی کا پتہ تو تھا مگر اس وقت مجھے لاشعوری طور پر شدت سے اس کے کچھ الفاظ کی تلاش تھی جو ڈائری میں کہیں نہیں ملے،دو صفحے ایک ساتھ سٹیپل تھے پتہ نہیں مجھے اُسے کھولنے کی اتنی جلدی کیوں ہوٸ،جب کھولا تو ٹھیک وہی تاریخ جس دن ہماری بحث پہلی بار بغیر کسی نتیجے،ناراضگی یاکسی قسم کے جھگڑے،خاموشی سے ادھوری رہ گئ تھی،
پگلی ہے نا بالکل،کہتی ہے،کاش مجھے پہلے موت آجاۓ،دیکھو وہ یہ نہیں سوچتی کہ میرے زندہ رہنے کا جواز وہی تو ہے میری سانسیں اسی سے تو جڑی ہیں لیکن قصور اس کا بھی نہیں میں نے کبھی بتایا بھی تو نہیں نا،
پھر کہتی ہے کہ اچھا آپ پہلے میں بعد میں،میں نے سوچا ایک طرح یہ ٹھیک تو رہیگا لیکن مجھے فوراًاپنی خودغرضی پہ شرمندگی سی ہوٸ، بھلا میں یہ کیسے گوارا کروں کہ میرے جانے کا غم سہنے کے لیے وہ اکیلی رہ جاۓ،اس کو تو ہر چھوٹی سی پریشانی میں بھی مجھے بلانا ہوتا تھا تو اس بڑے غم کے لیے میں کیسے اس کو  اکیلےچھوڑ سکتاہوں،اب یا اللّٰہ میری دعا ہے کہ جب آپ اسکی روح قبض کرنے اپنا فرشتہ بھیجیں تو ساتھ میں میرا نام بھی شامل کرنا،مجھے اُس وقت تک زندہ رہنا ہے جب تک وہ سانس لے،تیرے دربار میں حاضری اسی کےسنگ ہوں یا رب،یہ میری سب سے بڑی خواہش ہے مولا رحمٰن! اسےرَد نا کرنا“وہ ڈائری آج بھی میرےپاس موجود ہے،میں وہ "بڑا غم" سہنے میں اور وہ میرے لیے جنت سجانے میں مصروف ہیں۔😥😥😥😥😥😥
تحسین ظفر سماوی

Comments