Azmaish shart hay by Tehseen Zafar Sanawi


***آزمائش شرط ہے***
آپ اداس ہیں،پریشان ہیں،کوٸی مسئلہ ہے، یا کوٸ بھی ایسی بات ہے جو آپ کو ٹھیک نہیں لگ رہی،کسی سے بھی کوٸ گلہ ہے،زندگی بوجھ لگنے لگی ہے،کوٸ بیماری ہے،یا جو کچھ بھی ہے اور ان سب سے نجات چاہتے ہیں تو صرف ایک کام کریں کسی کے چہرے پہ خوشی لانے کی وجہ بن جائیں،چھوٹی بڑی کوٸ بھی بات ہو خلوص دل سے اور ہر قسم کی غرض سے پاک ہو کر کسی کی مدد کردیں،کسی کے کام آجائیں،اس کے لئےاپنے مال میں سے لگائیں،اپنی جان لگائیں یہ بھی نہ ہو سکے تو زبان دی ہے اللّٰہ نے اسے مثبت انداز میں دعا،نصیحت،مشورہ،تسلی،دلاسہ،ہمدردی وغیرہ کے لئے تواستعمال کر ہی سکتے ہیں پھر دیکھیں پریشانی کیسے راحت میں بدلتی ہے، آپ کی زندگی کیسے پلٹا کھاتی ہے،تاریکیاں کیسے اک دم اجالوں میں بدلتی ہیں اس سے آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے،،،،
اور یاد رہے یہ دعوٰی میرا نہیں میرے پیارے دین ”اسلام“ کا ہے جو اپنے پیروکاروں کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑتا.
تحسین ظفر سماوی

Comments