Mubarak din aur afsosnak waqia article by Muhammad Arsalan


عنوان: مبارک دن اور افسوس ناک واقعہ
از: محمد ارسلان مجدؔد
نیپا چورنگی "یونیورسٹی روڈ" مصروف ترین عوامی بس سٹاپ ہے۔ ہزاروں افراد اس جگہ آتے جاتے نظر آتے ہیں۔ حیرت زدہ بات یہ ہے کہ یہاں اکثر اوقات پولیس اور رینجر جوان عوام کی حفاظت ہمہ تن موجود رہتے ہیں۔ ایسی جگہ اس طرح کا واقعہ ہونا تکلیف دہ ہے۔ کیونکہ ملک دشمن عناصر ہمارے ملک میں امن کی فضا مٹانے کیلئے فرقہ پرستی کو ہوا دینا چاہتے ہیں اس لیے آج مفتی تقی عثمانی پر جان لیوا حملہ کیا۔ جس کی مذمت تمام مزہبی رہمناؤوں سمیت تمام سیاسی لیڈران اور سیکورٹی اداروں نے بھی کی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم سب امن کی خاطر ایک ہی صف میں ہیں اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملانے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ عوام الناس سے میری عاجزانہ التماس ہے کہ اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں اور دشمنوں کی شناخت کرکے سیکورٹی ادروں کو مطلع کرکے اپنے دیس کو امن کا گہواره بنائیں ۔  
منفعت ایک ہے اس قوم کی نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کا نبیﷺ دین بھی ایمان بھی ایک
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایک
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟
علامہ محمد اقباؔل
*********************

Comments