Khwateen ka ehtram kiun nahi Article by Muhammad Arsalan


عنوان: خواتین کا احترام کیوں نہیں
از: محمد ارسلان مجدؔدی
مکرمی! ہم بظاہر ترقی کی جانب بڑھ رہے اور اپنی ریاست کے باشندوں کو باشعور بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسی دوران جدیدیت کو اپنانے کے ساتھ ہماری نوجوان نسل اخلاقیات کو چھوڑ کر بے ادبی اور غیر اخلاقی کردار کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جس کی وجہ باکردار اور قابل احترام لوگ بھی بدنام ہوجاتے ہیں۔ "شہر قائد" سمیت "پاکستان" کی تمام عوامی جگہوں پر آوارہ نوجوان "بسوں، سڑکوں ، بازاروں اور تفریحی مقامات" پر ہماری ماؤں، بہنوں کو آنکھوں اور مختلف طریقوں سے چھیڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سب بچنےسے  کیلئے بیٹیاں ان عوامی جگہوں پر جانے سے گریز کرتی ہیں یا پھر ایسے لفنگوں کو نظر انداز کرتی ہیں۔ آج کل "سوشل میڈیا" پر کئی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں کہ آتی جاتی بہنوں اور بیٹیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر "سوشل میڈیا" پر پھیلا جاتی ہیں۔ اس طرح کے غیراخلاقی افعال سے باعزت خاندان اور بیٹیاں پریشان نظر آتی ہیں۔ خدارا "اسلامی جمہوریہ پاکستان" کا حقیقی مطلب سمجھتے ہوئے ان بیٹیوں کو عزت دیں اور اپنی آنکھ کی حفاظت کریں ہمیں یاد رکھنا چاہیئے انہی بیٹیوں کی عزت محفوظ رکھنے اور اسلامی اقتدار کو برقرار رکھنے کیلئے ہم نے آزاد "ریاست پاکستان" حاصل کی تھی۔ سب کو اپنی بیٹی سمجھ کر عزت دیں۔ جزاک اللہ۔
اللہ تعالی میں ہدایت دے اور صراط مستقیم پہ چلنے توفیق دے
********************

Comments