Aina article by Bint e Ubaid



موضوع:"آئینہ"
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
            المؤمن مرأة المؤمن  (الترمذي)
ترجمه:
مومن مومن کا آئینہ ہے۔
کبھی نہ کبھی ہم سبھی کو آئینے کی ضرورت پوتی  ہے۔
            * آئینہ کیا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔؟
تم اس کے سامنے جو کچھ کرتے ہو وہ تمہیں حقیقت دکھاتا ہے، جو سیدھا ہوگا اسے سیدھا دکھائے گا اور جو ٹیڑھا ہوگا اسے ٹیڑھا دکھائے گا۔
اگر قصور نظر آئے تو وہ قصور ہم میں ہوتا ہے آئینے میں نہیں ہوتا، ہم اس پر حکم نہیں چلا سکتے اور نہ ہی وہ ہم پر حکم چلاتا ہے،اگر ہم دو سو سال تک اسے سجدہ بھی کرتے رہیں تو وہ ہماری حمایت نہیں کرے گا  کیونکہ  اس کا کام حقیقت دکھانا ہے جو دیکھے گا وہی دکھائے گا،  یہاں تک کہ ہم سو سال تک اس پر حکومت بھی کریں تو وہ اپنی طبیعت سے پڑے نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔۔
حتی کہ ہم اپنی مرضی چلانے کیلئے اس پر ظلم ہی کیوں نہ کریں،اور اسے باتیں سناتے رہیں تو بھی وہ آئینہ ہی رہے گا۔
مؤمن مؤمن كا آئینہ ہے یہ پیغام سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم  کا ہے،اس سے مراد ہے کہ جس طرح آئینہ اپنے دکھانے والوں کو  جھوٹی شکل نہیں دکھاتا اسے دھوکے میں نہیں رکھتا اسی طرح اک مؤمن پر بھی واجب ہے کہ وہ اپنے بھائی کو دھوکے میں نہ رکھے جو برائیاں اس کے اندر دیکھے اس کی اصلاح کیلئے اسے بتائے۔
حق تعالی کی بنائی ہوئی ہر بات انسان کو ایک ہی بات کہتی ہے کہ۔۔۔۔۔
            اپنے لئے آئینہ تلاش کرو۔
آئینے میں کوئی قصر نظر آئے تو آئینہ نہ توڑو، قصور ہماری ذات میں ہے اے غافل!!!آئینے کا کیا قصور ؟؟ وہ جو دیکھے گا بتائے گا۔
شاعر  نے کیا خوب ارشاد فرمایا ہے:
خواب   آنکھوں کو ہماری جو دکھائے آئنہ۔
خون   کے آنسو وہی ہم کو رلائے آئنہ
آدمی کی فطرتیں جیسے سمجھتا ہو
سبھی آدمی کے ساتھ ایسے مسکرائے آئنہ
بانٹنا تو چاہتا ہے دکھ بزرگوں کے مگر
جھریوں کو کس طرح ان کی چھپائے آئنہ۔
*********************

Comments