از
خدیجہ نور
السلام
علیکم!
میری یہ تحریر خاص ان لڑکیوں کے لیے
ہے جو پردہ نہیں کرتی یا کرنا تو چاہتی ہیں لیکن لوگوں کے ڈر سے کر نہیں پاتی۔
میری تحریر کا مقصد آپ لوگوں کی اصلاح کرنا ہے۔
وہ لڑکیاں جو صرف اس ڈر سے پردہ نہیں
کرتیں کہ لوگ کیا کہیں گے تو ان سب لڑکیوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایک لڑکی پردہ
کیوں کرتی ہے؟ کس کے لیے کرتی ہے؟
اپنے شوہر کے لیے؟
اپنے بھائی کے لیے؟
اپنے باپ کے لیے؟
یا۔۔۔ ﷲ کے لیے؟
اگر آپ اپنے شوہر، باپ یا بھائی کی وجہ
سے پردہ کر رہی ہیں تو آپ ایک وقت اس سے تنگ آکر یہ پردہ چھوڑ دینگی۔ لیکن اگر
آپکے پردہ کرنے کا مقصد ﷲ کو راضی کرنا ہے تو آپ کو کیا فکر کہ لوگ کیا کہیں گے؟
ہمارا پردہ کرنا ﷲ کے لیے ہونا چاہیئے
پھر ﷲ خود ہمارے لیے راستے آسان کر دیتا ہے۔
میں ایک پردہ کرنے والی لڑکی ہوں۔ جب
میں نے پردہ کرنا شروع کیا، تو مجھے بھی لوگوں نے بہت کچھ کہا۔ لیکن اس کا مطلب یہ
تو نہیں کہ میں پردہ کرنا چھوڑ دوں یا کرو
ہی نہیں۔ مجھ سے اکثر لوگ ایک ہی سوال کرتے ہین ”عالمہ کا کورس کررہی ہو کیا؟“
کل میں اپنے سینٹر میں ایک لڑکی کے
ساتھ بیٹھی ہوئی تھی اسنے بھی اپنے چہرے کو نقاب میں چھپایا ہوا تھا۔ میں نے اس سے
پوچھا کہ” کیا تم پردہ کرتی ہو؟“ اسنے کہا” ہاں، باہر آنے جانے میں تو ہر جگہ کرتی
ہوں“ میں نے پوچھا ”اور گھر میں کزنز وغیرہ سے؟“ اسنے فوراً جواب دیا کہ ”اب عالمہ
کا کورس تھوڑی کیا ہے جو سب سے پردہ کرتی پھروں“
کیا پردہ کرنا صرف ان ہی لڑکیوں پر
فرض ہے جو عالمہ کا کورس کررہی ہیں یا کسی مدرسے میں زیرتعلیم ہیں؟ ”نہیں“ پردہ ﷲ
نے ہر لڑکی پر فرض کیا ہے اور پردہ آپ لوگوں کے لیے نہیں ﷲ کے لیے کررہی ہیں تو آپ لوگوں کی فکر نا
کریں۔ جب ایک لڑکی پردہ کرتی ہے تو اسکے راستے میں بہت مشکلات آتی ہیں۔ جیسے کہ
جنگ خندق کے موقع پر مسلمانوں کی راہ میں آئی تھیں۔خندق کی کھدائی کے وقت مسلمانوں
کو شديد پیاس اور گرمی کو جھیلنا پڑتا تھا۔
خندق کھودتے وقت کچھ منافقین ایسے بھی تھے جو نا خود خندق کی کھدائی میں
حصہ لیتے تھے اور نادوسروں کو کھودنے دیتے تھے۔ اور وہ مسلمانوں کا مزاق بناتے تھے
۔
اسی طرح جب ایک لڑکی پردہ کرتی ہے تو
اسکو بھی گرمی اور لوگوں کے طنز اور طعنو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ لوگ ان
منافقین کی طرح ہوتے ہیں جو نا خود پردہ کرتے ہیں اور نا دوسروں کو کرنے دیتے ہیں۔
لیکن فتح تو مسلمانوں کے لیے ہی تھی اسی طرح پردہ کرنے والی لڑکی کو اجر ﷲ آخرت
میں دیگا۔
سورۃ الاحزاب (آیت ٥٩)
اے نبی ﷺ آپ اپنی بیبیوں اور اپنی
بیٹیوں کو اور مومن عورتوں کو فرما دیں کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادر ڈال لیا کریں
(گھونگھٹ نکال لیا کریں)یہ (اس سے)قریب تر ہے کہ ان کی پہچان ہوجائے، تو انہیں نہ
ستایا جائے ، اور ﷲ بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔
یہ آیت جنگ احزاب کے موقع پر نازل
ہوئی۔ اس آیت مین ﷲ نے اپنے نبی کریم ﷺ کو مخاطب کرکے فرمایا ہےکہ وہ تمام مسلمان
عورتوں سے کہہ دیں کہ جب وہ گھرسےنکلا کریں تو اپنے اوپر چادر ڈال لیں اور گھونگھٹ
نکال لیں۔ چادر ڈالنے سے مراد ہے کہ اپنے جسم کو اچھی طرح ڈھانپ لیا جائے۔ اگر ہم
نقاب کی بات کریں تو اس میں بہت سے علما ہیں جن کی الگ الگ رائے ہیں کوئی کہتا ہے
کہ نقاب کرنا لازم ہے اور کوئی کہتا ہے کہ نقاب مستحب ہے۔ لیکن سورۃ احزاب کی اس
آیت میں ﷲ فرماتا ہےکہ (گھونگھٹ نکال لیا کریں) جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ نقاب
کرنا ضروری ہے اور اگر نقاب مستحب بھی ہے تو آپ یہ سوچ کر نقاب لیا کریں کہ یہ ﷲ
کو پسند ہے اور ﷲ اس سے خوش ہوتا ہے اور جو عمل ﷲ کو خوش کرے ہم کو وہ عمل ضرور
کرنا چاہیئے۔ اس آیت میں ﷲ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ پردہ کرنے والی لڑکیوں کو ستایا
نہیں جائیگا۔ اب آپ سوچ رہی ہونگی کہ کیسے؟ جبکہ پردہ کرنے والی لڑکیوں کو ہی لوگ
زیادہ طعنہ دیتے ہیں۔ میری پیاری بہنوں یہ ہماری آزمائش ہوتی ہے کہ ہم ﷲ اور لوگوں
کے درمیان کس کو چنتے ہیں۔ ہم لوگوں کی وجہ سے پردہ چھوڑتے ہیں یا نہیں۔ شروع شروع
میں تو لوگ آپ کو بہت کچھ بولتے ہی ہیں لیکن آہستہ آہستہ وہ آپ کو سمجھنے لگتے ہیں
اور عزت دینے والا اور لینے والا تا صرف ﷲ ہے جب تک ﷲ نہ چاہے آپکو کوئی رسوا نہیں
کرسکتا۔
زندگی کا دوسرا نام آزمائش ہے جو اس آزمائش میں
کامیاب ہوگیا ﷲ اسکو باغوں (جنت)میں لے جائیگا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔
صرف وہی ریت کے ذرے موتی بنتے ہیں جو
اپنے آپ کو ایک مضبوط سیپ میں ڈھک لیں۔ سمندر کے کناروں پر پڑی ریت کبھی موتی نہیں
بنتی۔
نور حاصل کرنے کے لیے محنت تو کرنی ہی
پڑتی ہے۔ آخر اندھیرے کے بعد ہی تو انسان کو اصل نور کی اہميت معلوم ہوتی ہے۔
میری عزيز دوستوں اگر آپ پردہ کرتی
ہیں تو لوگوں کی باتوں سے پریشان نہ ہوئیں۔ آپ یہ ﷲ کے لیے کررہی ہیں لوگوں کے لیے
نہیں۔
اپنے پردے پر قائم رہیں اس امید کے
ساتھ کہ ﷲ آپکو کبھی رسوا نہیں ہونے دیگا, نا دنیا میں اور نا ہی آخرت میں۔
اگر آپکو یہ تحریر پسند آئی ہو تو
برائے مہربانی اپنی رائے ضرور دیجیئے گا۔ غلطیوں کے لیے معافی چاہتی ہوں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Comments
Post a Comment