رشتے
ہماری زندگی کی وہ حقیقت ہے جسے
ہم چاہ کر بھی فراموش نہیں کر پاتے۔۔۔۔۔
یہ رشتے ہی ہیں جو زندگی
کو خوبصورت بناتے ہیں۔۔۔۔ وہ رشتے چاہے جیسے بھی ہوں۔۔۔۔ ہمیشہ زندگی میں ایک ہلکی
سی مسکراہٹ کے ساتھ بھی سکون دے دیتے ہیں۔۔۔۔۔
کچھ لوگ کہتے ہیں رشتہ
احساس کے ہوتے ہیں۔۔۔اعتبار کے ہوتے ہیں۔۔۔۔دلجوئ کے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
دنیا میں بے انتہا دوست
مل جائیں۔۔۔۔احساس کرنے والے لوگ مل جائیں۔۔۔۔لیکن ان رشتوں کی کمی کبھی پوری نہیں
ہوتی جن کیساتھ بچپن بیتا ہو۔۔۔۔۔
جن کیساتھ لڑائ بھی کی
ہو، جن کیساتھ ہنسے بھی ہوں، جن کیساتھ روئے بھی ہوں، لیکن زندگی میں ایک مقام ایسا
بھی آ جاتا ہے جب۔۔۔۔جب یہی خون کے رشتے مفاد
اور خود پرستی کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔۔۔۔۔
ان میں رشتوں کا تقدس
تو کیا ان کا احساس ان کا اعتبار، ان کی محبتیں بھی کہیں دور بند گلی میں دم توڑ جاتی
ہیں😓
پھر بس دور سے دیکھا جاتا
ہے۔۔۔۔۔وہ شفقت بھرا ہاتھ جو محبت سے کبھی سر پہ آتا تھا۔۔۔۔اسے خود سے بیگانہ ہوتے
دیکھا جاتا ہے۔۔۔۔۔ وہ محبتوں کی نظروں کی
اندازی کو برداشت کیا جاتا ہے دل کو یہ تسلی دے کر کہ ہمیں بھی فرق نہیں پڑتا۔۔۔۔۔لیکن
فرق تو پڑتا ہے۔۔۔۔انسان کیساتھ ساری دنیا بھی کھڑی ہو جائے لیکن اپنوں کا ساتھ اپنا
ہی لگتا ہے۔۔۔۔۔😓
مگر یہ کیسی دولت کی ہوس
ہے جس نے سب ملیا میٹ کر دیا۔۔۔۔یہ خطرناک حسد کی آگ ہے جس نے سب جلا دیا۔۔۔۔۔۔
جس نے وہ بچپن کی محبتیں۔۔۔۔وہ
دلجوئیاں اور وہ شفقتیں چھین لیں۔۔۔۔۔
کہیں پچھتاوے ہیں، کہیں
حسد آج بھی ہے۔۔۔۔ کہیں محبتیں ہیں دبی ہوئیں۔۔۔۔کہیں کرن ہے امیدوں کی۔۔۔۔۔
لیکن پھر بھی پتا ہے۔۔۔۔۔!!!
رشتے اب بھی بیگانے ہیں
✍🏻 ابیحہ نور
Comments
Post a Comment