پردہ حیا اور اسلام
پردہ حضرت بی بی فاطمہ زہرا جگر
گوشہِ رسول نورِ خدا رضی اللّه تعالیٰ عنہ کی سنت ہے عورت بے پردہ نہیں با پردہ ہی
جچتی ہے یہ عورتیں جو شادیوں پر کالج کی پارٹیوں پر کھلے بال لے کے سینے پر ڈوپٹہ
ڈالے بنا سرِ عام نا محرم کی نظروں کی فکر کے بنا گھومتی پھرتی ہیں لوگوں سے داد
وصول کرتی ہیں اگر انکو ذرا سا بھی علم ہو اس بات کا کے اس پردے کے بارے میں یہ کس
کے آگے جواب دے ہوں گی تو خدا کی قسم کوئی عورت بے پردہ نا نکلے اگر انکو معلوم ہو
جائے کے یہ کس طرح کا عذاب جھیلیں گی اپنے کھلے بالوں کی وجہ سے جس پر آج یہ
اتراتی ہیں اور مائیں انکو منا تک نہیں کرتی جہنم میں کیسا عذاب آئے گا ان پر تو
یہ کبھی سر کو ننگا نا رکھیں
آپ سب مجھ سمیت اللّه کے بعد بی بی
جان کو اپنے پردے کے بارے میں جواب دے ہوں گے کیسے سامنا کریں گی بے پردگی کے بعد
حضرت بی بی فاطمہؓ کا کس منہ سے جائیں گے سوچنا اللّه معاف کرے بیٹیوں کا بے پردہ
ہونا ماں کی کمزوری ہے اور آج جسے ہم فیشن کہتے ہیں وہی کل ہمارے گلے کا طوق بن
جائے گی اللّه کو کس کس بات کا جواب دیں گے بیشک وہ رحمان ہے کریم ہے غفار ہے پر
نا بھولو کے وہ عدل کرنے والا ہے انصاف کرنے والا ہے اس کے حکم پر بہت سی لڑکیاں
آج گرمی میں شدید گرمی میں اپنے تن کو چہروں کو ڈھانپ کے عبایا پہن کے باہر نکلتی
ہیں کیوں کے یہ اللّه کا حکم ہے بی بی جان کی سنت ہے آقا کریمؐ کے سامنے شرمندہ
نہیں ہونا مگر لڑکیاں کالج کی پارٹیوں میں شادیوں پر بال کھلے رکھ کے گھومتی ہیں
کے اگر وہ دوپٹہ رکھیں گی حجاب کریں گی تو لوگ کیا سوچیں گے لوگ آپ کو پرانے زمانے
کا کہیں گے تو کہنے دیجیے گا کوئی فرق نہیں پڑتا لوگ کیا کہتے ہیں خوشی اس بات کی
ہونی چاہیے کے اللّه نے آپ کی بے پردہ نہیں با پردہ بنایا ہے عورت چھپی ہوئی چیز
ہے ہر خوبصورت چیز کو چھپا کے رکھا گیا ہے
خانہ کعبہ ڈھکا ہوا ہے قرآن کو غلاف
سے ڈھکا ہوا ہے اگر آپ کسی کو گفٹ دیتے ہیں تو ریپ کر کے دیتے ہیں اسی طرح خود کو
بھی اللّه کے لئے ریپ کر لیں تاکہ جب اللّه کے پاس آپ جائیں تو اللّه آپ سے خوش ہو
جائے اور یقین کریں ایک قدم بس ایک قدم آپ اسکی طرف بڑھیں گی وہ دس قدم چل کے آئے
گا خود تو آپ اللّه کی طرف قدم بڑھائیں باقی بھی شریعت پر عمل وہ سکھا دے گا لوگوں
کی فکر چھوڑ دیں
ایک واقعہ ہے
حضرت بی بی زینب ایک بار بیمار ہوئی
تو انکو طبیب کے پاس جانے کا کہا گیا انہوں نے منا کر دیا کہنے لگیں آپ جا کے میری
دوائی لے آئیں میں نہیں جا سکتی انکو بتایا گیا کے شریعت من اتنی اجازت ہے کے آپ
جا سکتی ہیں انہوں نے کہا شریعت تو اجازت دیتی ہے پر میں حسین کی بہن ہوں علی و
فاطمہ کی بیٹی ھوں محمّد عربی کی نواسی ھوں بس اسی لئے نہیں جا سکتی مرنآ قبول ہے
مگر ایک نا محرم کے پاس جانا نہیں کیوں کے میں اپنی ماں کو کیا منہ دکھاؤ گی جب وہ
مجھ سے پوچھیں گی کم از کم میں یہ تو کہہ سکوں گی امی آپ کے پردے کی حفاظت میں ہر
درد برداشت کر کے آئی ھوں یہ مفہوم ہے بابا جی فرماتے ہیں بیٹا اگر عورت کو پتہ چل
جائے کے پردہ کہاں سے آیا اور کس کی سنت ہے تو آج کی عورت خدا کی قسم۔ کبھی اپنے
گھر سے بے پردہ نہیں نکلے گی اور نا ہی کبھی کسی نا محرم کو اپنا منہ دکھاۓ گی بشرطِ
کے تم اندر سے فاطمی هو با پردہ لڑکیاں بی بی فاطمہ کی بیٹیاں ہیں کیوں کے ایک بیٹی
ہی جانتی ہے کے اس نے ماں کے دیے گئے اصولوں پر کیسے عمل پیرا ھونا ہے آپ کا با
پردہ ھونا آپ کے کے مومن ہونے کی نشانی ہے اور ایک مومن ہی اپنے پردے کی حفاظت کر
سکتا ہے آپ کی جان آپ کے پاس امانت ہے اور مومن امانت میں خیانت نہیں کرتا اپنے
جسم اور جان پر ظلم نہیں کرتا دنیا آخرت کی طرف سفر کر رہی اللّه کب کن فرما دے کیا
پتا اسی لئے زمین کے نیچے جانے سے پہلے توبہ کر لیں
از قلم خاکِ مکّہ
Comments
Post a Comment