Islam aur aurat article by Bint e Nazakat


۔۔۔۔۔اسلام اورعورت ۔۔۔۔۔
از"بنتِ نزاکت"
اسلام میں عورت کا بہت بڑا مقام ہے جو مقام اسلام نے عورت کو دیا وہ کسی بھی مذھب نے نہیں دیا زمانہ جہالیت میں لڑکی کی پیدائش پر سوگ منایا جاتا تھا انھیں زندہ درگور کیا جاتا تھا اسلام نے نہ صرف اس عقیدے کو ختم کیابلکہ یہ بھی بتا دیا کہ عورت اگر ماں ہے تو جنت قدموں کے نیچے ہے اگر بیٹی ہے تو جہنم سے آڑ ہے                 میرے اللہ نے اپنے نبی کے  گھر بیٹیوں کو پیدا فرما کر بتا دیا کہ بیٹی رحمت ہے زحمت نہیں ۔
  غیر مسلم کھتے ھیں کہ اسلام نے عورت کو قید کر رکھا ہے میں کہتی ہوں کہ صرف اسلام نے ہی عورت کو آزاد رکھا ہے آج ہر عورت اپنے حقوق کے لۓ لڑ رہی ہے صرف مسلمان عورت کے تو آزاد کون ہوا  مسلمان عورت اپنے حقوق لے کر پیدا ہوتی ہےااگر اسلام عورت کو پردہ کرنے کا حکم دیتا ہے تو یہ قید نھیں ہے کیا کبھی کسی نے مال لوگوں کے سامنے رکھا ہےکہ لوگ دیکھیں۔۔۔نھیں نہ تو عورت کو بھی اسی لیے پردہ کا حکم ہے کہ ہوس پرست اسے نہ دیکھیں اس کی عزت محفوظ رھے بھت افسوس کے ساتھ کھنا پڑتا ہے کہ آج کل خود کو لبرل کہنے والے پردہ کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مغرب کی اندھی تقلید پر عمل کرنے والے بے پردہ باہر نکلنے کو فیشن کر کے باہر نکلنے کو آزادی کہتے ہیں یہ آزادی ہے یا بربادی         ۔۔۔۔میرے نزدیک آزادی یہ ہے کہ اگر عورت کی مرضی نہ ہو تو کوٸ اسے چھو نہ سکے اگر عورت کی مرضی نہ ہو تو کوٸ دیکھ نہ سکے آزاد عورت وہ ہے کہ غیر مرد اس سے بات کرتے ہوۓحدود کا خیال رکھے آزاد عورت وہ ہوتی ہے جسے اپنی عزت کروانی آتی ہو اس سے غیر مرد ہاتھ تو دور نظر بھی ملا کر بات نہ کر پاتا ہو یہ حقیقی معنی میں آزاد عورت ہے جو کہ اسلامی معاشرے میں پروان چڑھتی ہے  حیا عورت سےآزاد ہو جاۓتو وہ صرف نام کی عورت رہ جاتی ہے حقیقی عورت وہ ہے جو داٸرہ اسلام میں رہتے ہوۓ اسلام کا لبادہ اوڑھے رکھتی ہے آج بھی بہت مرد عورت کی عزت کرتے ہیں ہم اپنی روز مرہ زندگی پر نظر دوڑاٸیں تو بہت مثالیں ہیں جسے کہ بسیں ہیں تو وہاں عورتوں کو ترجیح دی جاتی ہے یہ مرد کو  عورت کی عزت کرنا اسلام نہ سکھایااسی طرح عورت کو عزت کروانا بھی اسلام نے سکھایا!!!!!!!
یونانی کہتے ہیں کہ عورت سانپ سے زیادہ حطرناک ہے!!!!!!!!!                                         سقرات کہتا ہے کہ عورت سے زیادہ دنیا میں کوٸ فتنہ کی چیز نہیں ۔۔۔۔                                         بونا وٹیوکر کا کہنا ہے کہ عورت اس بچھو کی مانند ہے جو ڈنگ مارنے پر تلا رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔             یوحناکا کہنا ہے عورت شر کی بیٹی ہے امن و سلامتی کی دشمن ہے                            یورپ کی بہادر ترین عورت جون آف آرک کو زندہ جلا دیا گیا!!!!!!
لیکن اسلام اسی عورت کے متعلق کہتا ہے کہ نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ قیامت کے دن میں جنت کا دروازہ کھولوں گاتو ایک عورت مجھ سے پہلےاندر جانا چاہتی ہو گی میں پوچھوں گا تو کون ہے تو وہ کہے گی کہ میں بیوہ ہوں میرے یتیم بچے ہیں  ایک اور حدیث میں ہے کہ جو عورت نماز پڑھے روزہ رکھے اور شوہر کی اطاعت کرے اس کےلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول ديے جاتے ھیں اسلام نے جنتی عورت کو جنت کی حور پر ترجیح دی ہے۔
جب مسلمان گھرانے میں لڑکی کی پیدائش ہوتی ہےتو کہا جاتا ہے کہ اللہ نے رحمت سے نوازا ہے اور رحمت قید نھیں ہوتی اب بھی کوٸ اسلام میں عورت کے مقام کو نہ سمجھ سکے تو یہ اس کی نادانی ہے
*********************

Comments