ہاں میں ہوں حقیقت پسند
لیکن پتا ہے حقیقت پسند کہتے کسے ہیں ؟ وہ جو خواب اور خیالوں
میں نہ جیتا ہو۔۔۔۔ جسے خواب تو آتے ہوں لیکن ان کو پانے کیلئے حد سے پار جانا نہیں
آتا ہو۔۔۔۔۔
ہاں حقیقت پسند ہوں ۔۔۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے
کہ میں خواب نہیں دیکھتی۔۔۔۔
اس کا یہ مطلب بھی نہیں حقیقت کو تسلیم کر کے میں دعائیں
نہیں مانگتی۔۔۔۔۔
اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ میں اپنی چاہت کو پانے کی خواہش
نہیں رکھتی۔۔۔۔۔
ہر گز ایسا نہیں۔۔۔۔
میں خواب بھی دیکھتی ہوں۔۔۔۔
میں دعا میں کرتی ہوں۔۔۔
میں خواہش کو پانے کی تمنا بھی کرتی ہوں۔۔۔۔۔
لیکن۔۔۔۔
سنو! میں حد سے تجاوز نہیں کرتی۔۔۔۔
جس سے محبت ہو اس کیلئے دعا کی جاتی ہے۔۔۔۔
دعا، یقین کا نام ہے اور
یقین قبولیت کی شرط!!
جانتی ہوں دعا ہی تو یقین کا نام ہے۔۔۔دعا ہی تو محبت کا
پیغام ہے۔۔۔۔دعا ہی تو تکمیل انسان ہے!
خوابوں کو پورا کرنے کیلئے۔۔۔۔ چاہت کو حاصل کرنے کیلئے۔۔۔۔۔دعا
کرنا لازمی ہے۔۔۔۔
لیکن اس سے بھی لازمی پتا کیا ہے؟
السمیع الدعا پہ یقین
اس بات کا یقین کہ وہ مجھے کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔۔۔۔۔
اس بات کا یقین کہ وہ میرے لئے ہمیشہ اچھا ہی کرتا آیا ہے
وہ اب بھی بہترین ہی کرے گا۔۔۔۔۔!!
سنو! تم نے دیکھا ہو گا کچھ ایسے لوگوں کو کہ جب اللہ ان
کو نعمت سے نوازتا ہے تو وہ کہتے ہیں۔۔۔۔۔
"
یہ میری طلب نہیں تھی۔۔۔۔۔مجھے ایسا نہیں چاہیئے تھا۔۔۔میری
طلب میری چاہت تو کچھ اور تھی۔۔۔۔"
لیکن جب وہ نعمت کے انعامات کو دیکھتا ہے تو کہتا ہے۔۔۔۔
یہ تو میرے لئے اس سے بھی اچھی ہے میرے لئے تو یہی بہتر
ہے۔۔۔۔
اس لئے یقین رکھو کہ جب وہ ہم سے کچھ چھین لیتا ہے تو اس
میں بھی حکمت ہوتی ہے کیونکہ وہ ہمارے لئے اچھا نہیں تھا جو چھن گیا۔۔۔۔!!
ایک ماں، جب اس کا بچہ بیمار ہوتا ہے تو ساری رات اس کھ
سرہانے بیٹھ کر بسر کر دیتی ہے۔۔۔حتی کہ اس کا بچہ صحت یاب نہ ہو جائے۔۔۔۔۔۔
یہ تو ایک ماں کی محبت کا جس کا شمار نیں کیا جا سکتا۔۔۔۔
لیکن وہ رحمان جو بندھے سے ستر(70) ماوں سے زیادہ محبت کرتا
ہے۔۔۔۔۔
اس کو تو یہ بھی پسند نہیں کہ ہمیں ایک کانٹا بھی چھبے
بے شک وہ ہمارے لئے آسانیوں کے معاملات کرتا ہے تنگیوں کے
نہیں۔۔۔۔۔
اس لئے خواہش کے ساتھ طلب کو لئے میں دعا کا دامن یقین کیساتھ
تھام کر رکھتی ہوں۔۔۔۔۔ میرا رحمان وہی کرے گا جو میرے بہترین ہو گا۔۔۔۔
سنو !! اس لیئے میں حالمین سے نہیں ہوں میں حقیقت پسند ہوں
زندگی سے اقتباس
📚🖋 ابیحہ نور کے قلم سے
Comments
Post a Comment