Shadi by Nargis Sultana


بیوی کوشادی کے چند سال بعدخیال آیاکہ اگر وہ اپنے شوہر کوچھوڑ کے چلی جائےتو شوہرکیسا محسوس کرے گا ۔
یہ خیال آتے ہی اس نے کاغذ پر لکھا۔
"اب میں تمہارے ساتھ اور نہیں رہ سکتی.میں اب بور ہو گئی ہوں تمہارے ساتھ.میں گھر چھوڑ کے جا رہی ہوں ہمیشہ کے لئے"
اس کاغذ کواس نے میز پر رکھااور جب شوہر کے آنے کاٹائم ہوا تواس کا رد عمل دیکھنے کے لئےبستر کے نیچے چھپ گئی ۔
شوہر آیااور اس نے میز پر رکھاکاغذ پڑھا ۔
کچھ دیر کی خاموشی کے بعداس نے اس کاغذ پرکچھ لکھاپھر وہ خوشی کے مارے جھومنے لگا ،
گیت گانے لگا،رقص کرنے لگااور کپڑے بدلنے لگا ۔
پھر اس نےاپنے فون سےکسی کو فون لگایااور کہا۔
"آج میں آزاد ہو گیا !شاید میری بیوقوف بیوی کوسمجھ آ گیاکہ وہ میرے لائق ہی نہیں تھی لہذا آج وہ گھر سےہمیشہ کے لئے چلی گئی۔اس لئے اب میں آزاد ہوں اور تم سے ملنے کے لئےمیں آ رہا ہوں ۔کپڑے بدل کرتم بھی تیار ہو کےمیرے گھر کے سامنے والےپارک میں ابھی آ جاؤ۔"
شوہر باہر نکل گیا۔
آنسو بھری آنکھوں سےبیوی بستر کے نیچے سے نکلی اور کانپتے ہوئے ہاتھوں سےکاغذ پر لکھی لائن پڑھی۔
جس پر لکھا تھا :
"بیڈ کے نیچے سےپاؤں دکھائی دے رہے ہیں باؤلی،پارک کے قریب والی دکان سےبریڈ لے کے آ رہا ہوں تب تک چائے بنا لینا ۔
میری زندگی میں
خوشیاں تیرے آنے سے ہیں
آدھی تجھے ستانے سے ہیں
 آدھی تجھے منانے سے ہیں.
*******************
 BY Miss Nargis sultana D/0 Anwar- ullah from Renala khurd Dist. Okara
******************
۔۔

Comments