Mein aur mohabbat article by Lubaina Haq



مکالمہ"میں اور محبت"
از"لبینہ حق"
تو کیا اللہ پر بھروسہ نہیں رہا؟
نہیں! ایسی تو کوئی بات نہیں
تو کیا اللہ نا انصافی کریگا؟
نہیں ! ایسا ممکن نہیں۔۔۔
تو مایوسی کیوں۔۔؟
امید کی کوئی کرن نہیں۔۔
تو کیا اللہ نے یوسف کو کنوئیں سے، نوح کو مچھلی سے اور موسی کو آگ سے نہیں بچایا تھا؟
وہ اور میں۔۔ ایک جیسے تو نہیں؟
مطلب اللہ تفریق کرتا ہے؟
نہیں۔۔ ہرگز نہیں !!
تو کیا اللہ کی محبت پر شک ہے؟
نہیں !!
جس کے لئے تم رو رہی ہو؟ وہ بھی تمہارے لئے رو رہا ہے؟
ہاں۔۔ شاید !
تو پھر وہ چھوڑ کر کیسے جا سکتا ہے؟
مجبور ہے۔۔
ہا ہا ہا۔۔ محبت اور مجبوری۔۔ زندگی بھر بے وقوف رہوگی؟
نہیں۔۔ واقعی مجبورہے۔۔ میں جانتی ہوں۔۔
تو پھر رونا کس بات کا؟
میں نہیں رہ سکتی۔۔
کتنے مر گئے ہجر میں؟
پتہ نہیں۔۔ !
زیادہ نقصان کس کا ہوا؟ اس کا یا تمہارا؟
دونوں کا۔۔
نہیں ! تم نے جس کو کھویا وہ تمہارا کبھی تھا ہی نہیں۔۔ اس نے جس کو کھویا وہ اس کے علاوہ کسی کا ہوگا ہی نہیں !
مجھے نہیں پتہ۔۔
جو چیز تمہاری ہے، وہ لاکھ رکاوٹوں کے باوجود تم تک پہنچا دی جائے گی، اور جو چیز تمہاری ہے ہی نہیں۔ وہ اگر آ بھی گئی تو چلی جائے گی ! اسلئے اللہ پر بھروسہ رکھو
اس کو بھی تو محبت ہے، پھر میرے ساتھ ہی کیوں۔۔
ہاں اس کو محبت ہے۔۔ لیکن مجبوری سے کم۔۔
وہ بھی نہیں رہ پائے گا۔۔
ہاں۔۔ ! پھر سدھر جائے گا۔ غلطی سدھار لے گا۔۔
لیکن میرا کیا ہوگا۔۔
تو کیا تمہیں نہیں پتہ۔۔147 اور ہوگا وہی جو میری چاہت ہے147
تو جو اللہ کریگا وہ اچھا کریگا !!
یقین رکھو۔ دعائیں ضائع نہیں ہوتیں ،لیکن محبت اور خلوص کسی کے پیر کی زنجیر نہیں بنتے جانے والوں کو روکنا بے وقوفی ہے۔ جو جانا چاہتا ہے اسے جانے دو، تمہارا ہوگا تو لوٹ آئے گا۔۔ نہ آئے تو سمجھ لینا۔۔ تمہارا نہیں تھا۔
لیکن میری محبت۔۔ !
وہ جذبات پر یقین نہیں رکھتا۔۔ ! معاملہ ختم !!
**********


Comments