فیشل ٹپس میک اپ آرٹسٹ نیلم خالد
نیلم بیوٹی سیلون اسلام آباد
❤فیشل سے قبل 7چیزوں کی
احتیاط
ضروری ہے.
❤فیشل کرانے سے نہ صرف جلد خوبصورت ہو
جاتی ہے بلکہ یہ ذہن کو سکون بھی پہنچاتا ہے. جلد کی صفائی کے لیے مہینے میں ایک
سے دو بار فیشل کرانے کا مشورہ دیا جاتا ہے. بعض اوقات فیشل کرانے سے چہرے پر سرخ
دھبے پڑ جاتے ہیں اور کبھی کیل مہاسے نکل آتے ہیں۔ اسکی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں.
فیشل کرانے سے پہلے چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے. فیشل کے بعد من چاہے نتائج
نہ ملنے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ نے فیشل سے پہلے چہرے پر کوئی ایسی چیز لگائی
ہو جسکے بعد فیشل لینے سے چہرے پر کوئی ری ایکشن ہو گیا ہو. فیشل کے بعد چہرے کو
خوبصورت و شاداب بنانے کے لیے فیشل کرانے سے پہلے ان سات باتوں کا خیال رکھنا
ضروری ہے.
🔵فیشل
سے پہلے ویکس نہ کرائیں.
🔺ویکس
سے جلد کی سطح کھنچ جاتی ہے. اس پر فوری مساج ہو تو جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے.
اگر آپکو ویکس کروانی ہی ہے تو فیشل سے کم از کم چوبیس گھنٹے پہلے کرائیں.
🔵سورج
کی شعاؤں سے دور رہیں.
🔺کڑی
دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے کے بعدفوراً فیشل نہ کرائیں. یوں تو فیشل سے سورج کی
شعاؤں کے باعث جلد پر ہونے والی پگمنٹیشن ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن فوری طور پر فیشل
کرانا جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے. سورج کی دھوپ جلد پر پڑنے کے بعد اسے نارمل
ہونے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے. اگر ایسا نہ ہو تو فیشل میں موجود اینٹی ایکنی
اور اینٹی ایجنگ اجزا جلد پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں.
🔵بوٹوکس
کے فوراً بعد فیشل نہ کرائیں.
🔺بوٹوکس
ابھی پاکستان میں اتنا عام تو نہیں ہوا جتنا کہ یورپی ممالک میں اسکا استعمال عام
ہے لیکن پھر بھی کئی لوگ چہرے کی جھریاں اور جھائیا ں ختم کرنے کے لیے یہ طریقہ
اپناتے ہیں. البتہ اس بات کا خیال رکھیں کہ بوٹوکس لینے کے 48 گھنٹوں تک فیشل نہ
لیں. جب چہرے پر کوئی انجیکشن لگتا ہے تو مساج سے انجیکٹڈ سیال جلد میں غلط طرف
بھی جا سکتا ہے جس سے جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے.
🔵فیشل
سے پہلے چہرے پر کوئی تجربہ نہ کریں.
🔺چہرے
کے کیل مہاسے دور کرنے یا چہرے کو کر نرم و ملائم بنانے کے لیے ہم اکثر گھریلو
نسخے اور ٹوٹکے اپناتے ہیں. جس سے اکثر فائدہ بھی ہوتا ہے البتہ فیشل کرانے سے
پہلے چہرے پر کسی بھی قسم کاٹوٹکا نہ آزمائیں. چہرے پر ان ٹوٹکوں سے مسام بھر جاتے
ہیں جس کے باعث کریم کو اندر داخل ہونے کی جگہ نہیں مل پاتی.
🔵مصنوئی
پلکیں نہ لگائیں.
🔺مصنوعی
پلکوں کو چپکانے کے لیے لگائے جانے والی کریم یا گلو کو 48 گھنٹوں تک ملا نہیں
جاسکتا نہ ہی اسے بھاپ دی جا سکتی ہے. مصنوعی پلکیں اتارنے کے فوراًبعد بھی پلکوں
پر گلو لگا رہ جاتا ہے. لہذا اسکے فورا بعد فیشل کرنا درست نہیں ہوگا.
🔵تیز
کیمیکل والی کریم یالوشن چہرے پر نہ لگائیں.
🔺بعض
کریموں میں گلائیکولک ایسڈ اور ریٹی نول جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جس سے جلد
ایکسفولیئٹ ہوجاتی ہے. فیشل کے بعد ہونے والے زیادہ تر ریئکشنز اسی وجہ سے ہوتے
ہیں۔ اگر آپکو معلوم نہیں کہ آپکی کریم میں کون سے اجزا موجود ہیں تو احتیاط کے
طور پر فیشل کے لیے نکلنے سے پہلے چہرے پرمحض کوئی بیبی لوشن ہی لگائیں.
چہرے
پر کوئی زخم ہو تو فیشل نہ لیں.
اگر
چہرے کی جلد پر کوئی چوٹ یا زخم ہوگیا ہو تو جب تک وہ ٹھیک نہ ہو جائے تو فیشل نہ
کرائیں. فیشل کی کریموں میں موجود کیمیکلز چوٹ, زخم کو مزید بگاڑ سکتے ہیں.
اگر
ان تمام احتیاطوں کے بعد بھی چہرے پر کوئی ری ایکشن ہو جائے تو یا تو وہ فیشل آپکی
جلد کے لیے درست نہیں یا فیشل کرنے کا طریقہ غلط ہے. چہرے کی جلد بےحد حساس ہوتی
ہے۔ اسکا خیال رکھنا ضروری ہے.
فیشل
جو کے چار سٹیپ میں ھے
1
کلیزنگ
سب
سے پہلے کرے گے کلیزنگ تھوڑا سا کچا دودھ لے کر کاٹن کی مدد سے اپنے چہرے پر لگائے
اور پانچ منٹ تک مساج کرے
,2
سکربنگ
اب
ھم 2 چمچ دودھ لیکر اس میں 2 چمچ گہیوں کا آٹا ملاۓ
گے اور اس کو منہ پر لگا کر 10 منٹ تک مساج کرے گے
3
فیشل مساج
اب
3 چمچ دہی لیکر اس کو کپڑے کی مدد سے چھان لے اور پانی پھینک دے اب دہی میں 2 چمچ
چقندر کا رس ملا کر چہرے پر لگاۓ
اور 10 منٹ تک لگا رہنے دے اس کے بعد ہاتھ گیلا کرکے چہرے کی 5 منٹ مساج کرے پھیر منہ
دھولے
4
ماسک
اب
باری ھے ماسک کی تو اس کیلئے آپ کو چاہیں 1 چمچ گہیوں کا آٹا اگر وہ استمال نہی
کرنا چاہیں تو آپ لوگ ملتانی مٹی یا پھیر صندل پاڈور بھی استمال کرسکتی ھے
ایک
چٹکی ہلدی آدھا چمچ چقندر کا رس اور 1 چمچ دودھ لیکر سب کو مکس کرکے چہرے پر لگا
لے جب سوکھ جاۓ
تو پانی سے دھولے
گھر
میں فیشل کرنے کا طریقہ
خوبصورت
اور تروتازہ نظر آنے کے لئے فیشل ایک اہم ضرورت ہے۔ اب یہ ضروری نہیں کہ فیشل
کےلئے کسی بیوٹی پارلر ہی جایا جائے بلکہ آپ اِس کو باآسانی گھ ر میں ہی کر سکتے
ہیں۔ اب تو آسانی کےلئے بازار میں بے شمار فیشل کیٹ بھی دستیاب ہیں اور آج میں آپ
کو گولڈن پرل وائٹنگ فیشل کیٹ سے فیشل کرنے کا طریقہ بتاؤں گی۔ اِس فیشل کیٹ کی
قیمت چھ سوننانوے روپے ہے اگر آپ وائٹنگ فیشل کےلئےکسی درمیانے درجے کے بیوٹی
پارلر جائیں تو اِس قیمت میں ایک فیشل ہو گا جب کہ اِس کے بر عکس گولڈن پرل وائٹنگ
فیشل کیٹ سے آپ گھر میں کم از کم چار بار تو ضرور فیشل کر سکتے ہیں۔
گولڈن
پرل وائٹنگ فیشل کیٹ ہر طرح کی جلد کےلئے بہترین ہے لیکن اگر آپ کی جلد بہت حساس
ہے تو پہلے اپنے ہاتھ کی پُشت پر مصنوعات لگا کر تجربہ کرلیں اگر جلن نہ ہو پھر
چہرے پر لگائیں۔ گولڈن پرل وائٹنگ فیشل کیٹ میں آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں ملیں گی۔
وائٹنگ
فیشل کلینزر
وائٹنگ
مساج کریم
وائٹنگ
فیشل سکرب
سیاہ
کیل نکالنے والا ماسک
وائٹنگ
موسچرائزنگ ملتانی مٹی ماسک
وائٹنگ
ماسک پاؤڈر
وائٹنگ
ٹونر
وائٹنگ
سکن سیرم
وائٹنگ
اینڈ ریپیرینگ کریم
گولڈن
پرل وائٹنگ فیشل کرنے کا طریقہ
گولڈن
پرل وائٹنگ فیشل کیٹ سے فیشل کےلئے اِن نکات پر عمل کریں۔
نمبر
ایک
سب
سے پہلے وائٹنگ فیشل کلینزر کو اپنے منہ اور گردن پر اچھی طرح لگا کر تین سے چار
منٹ ہلکے ہاتھوں سے گولائی میں مساج کریں اور پھرروئی کی مدد سے صاف کردیں۔ تاکہ
گردوغبار صاف ہو جائے۔
نمبر
دو
اب
چہرے اور گردن پر وائٹنگ مساج کریم لگا کر پانچ منٹ گولائی میں مساج کریں اور نم
اسفنج کی مدد سے کریم صاف کر دیں۔
نمبر
تین
اب
وائٹنگ فیشل سکرب کی باری ہے۔ ا،س کو چہرے اور گردن پر نُکتے کی صورت میں لگا کر
ہاتھ کو گیلا کرکے پانچ منٹ تک گولائی میں مساج کریں جب بھی خشک ہونے لگے ہاتھوں
کو پھر سے گیلا کر لیں۔
نمبر
چار
اگر
سردی کا موسم ہے اور آپ کی جلد پر کیل ہیں تو اب بھاپ کی باری ہے اِس کےلئے کسی
برتن میں پانی گرم کریں جب اُبلنے لگ جائے تو آنچ سے ہٹا لیں اور تین منٹ تک بھاپ
لیں۔ موسمِ گرما میں بھاپ لینے سے اجتناب کریں۔
نمبر
پانچ
اب
آپ کے چہرے، ناک یا تھوڑی پر جہاں بھی کیل ہوں اُدھر سیاہ کیل نکالنے والے ماسک کی
متلی سی تہہ لگائیں اور اِسے پندرہ منٹ یا خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اور پھر ایک
ساتھ جھلی کی صورت کھنچ کے اُتار دیں۔
نمبر
چھ
اگر
آپ کی جلد نارمل، چکنی، دانوں والی یا ملی جُلی ہے تو وائٹنگ موسچرائزنگ ملتانی
مٹی ماسک لگائیں۔ آنکھوں اور ہونٹوں کو بچا کر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔
اِس ماسک کو اسفنج سے صاف نہیں کرنا۔
اور
اگر آپ کی عمر زیادہ ہے یا جلد خشک ہے تو اِس کےلئے وائٹنگ ماسک پاؤڈر استعمال
کریں۔ ماسک بنانے کےلئے چھ چائے کے چمچ پاؤڈر کو نوے ملی لیٹر پانی میں مکس کریں
کہ پیسٹ بن جائے۔ اِس پیسٹ کو برش سے چہرے کے مسامات کے مخالف سمت میں لگائیں اور
پندرہ منٹ لگا رہنے دیں کہ ماسک خشک ہو جائے پھر چہرہ دھو لیں۔
نمبر
سات
روئی
کی مدد سے وائٹنگ ٹونر کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔آپ کا فیشل مکمل ہے۔
نمبر
آٹھ
روزانہ
رات کو سونے سے پہلے وائٹنگ سکن سیرم کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔ آنکھوں پر لگانے
سے پرہیز کریں۔ اِس کے بعد وائٹنگ اینڈ ریپیرینگ کریم چہرے اور گردن پر لگا کر
مساج کریں کہ کریم جذب ہو جائے اور اِس کو لگا رہنے دیں۔ اِس کے باقاعدہ استعمال
سے چہرہ چمکدار اور تروتازہ نظر آتا ہے۔
وائٹننگ فیشل
ٹپس بائے
میک اپ آڑئسٹ نیلم خالد
نیلم
بیوٹی سلون اسلام آباد
کرنے
کا طریقہ
برائٹننگ
فیس کلینزر:
سب
سے پہلے ایک چمچے کے برابر کلینزر لے کر پورے چہرے اور گردن پر کلینزنگ کریں اور
اگر کلینزر خشک ہو جائے تو اس میں پانی ملا کر کلینزنگ کریں۔
برائٹننگ
فیس فریشنر:
ایک
چمچے کے برابر ٹونر لے کر پورے چہرے پر ٹوننگ کریں اور تین سے پانچ منٹ تک چھوڑ
دیں۔
انزائم
پیلنگ جَیل اور انٹنسیو فیس سکرب:
دو
پمپ اسکرب لے کر پورے چہرے پر اسکرب کریں خشک ہونے کی صورت میں پانی کا استعمال
کریں۔ یا انزائم پیلنگ جَیل کو برش کی مدد سے پورے چہرے پر لگا کر (آنکھوں اور
ہونٹوں کو چھوڑ کر) دس منٹ تک چھوڑ دیں پھر صاف کریں۔
ایکسٹریکشن:
اسٹیم
دے کر بلیک اور وائٹ ہیڈز ریموو کریں۔
میلافاڈن
ایمپیولز:
ایمپیول
کو برش کی مدد سے پورے چہرے پر لگائیں جہاں داغ یا جھائیاں ہو تو تین قطرے زیادہ
لگا دیں اور تین منٹ تک چھوڑ دیں۔
برائٹننگ
نائٹ ریسٹور (مساج کریم):
مساج
کریم سے آٹھ سے دس منٹ تک مساج کریں۔
فائی
ٹوجن بوٹینکل وائٹ ماسک:
پندرہ
گرام پاؤڈر کو پنتالیس ایم ایل پانی میں ملا کر پیسٹ بنا کر پورے چہرے پر لگا دیں
ایک تہہ میں لگائیں۔ سپیچولہ کی مدد سے اور پندرہ منٹ کے بعد صاف کریں۔
لائٹننگ
ڈے پروٹیکشن:
آخر
میں تھوڑی سی ڈے کریم لگا کر پورے چہرے پر اور فیشل مکمل کریں۔
Comments
Post a Comment