Depression article by Laraib laraib


"ڈیپریشن سے دور کیسے رہیئے؟"
از"لاریب لاریب"
زندگی جب اپنی اس طرز سے گزری غالب
ھم بھی یاد کیا کریں گے خدا رکھتے تھے
کیوں گردش مدام سے گھبرا نہ جاے۶ یہ دل
انسان ہوں پیالا و ساغر نہییں ہوں
ذندگی کی دوڑ میں ہر انسان ہمیشہ کیلیے۶ ایک ہی حالات سے دوچار نہییں رہتا کبھی نہ کبھی  اسے زمانے کی اونچ نیچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے حالات میں بہت کم لوگ ان لمحوں پہ قابو رکھ پاتے ہیں اور  حالات کو شکست دے دیتے ہیں جبکے ذیادہ تر ڈیپریشن کا شکار ہو جا تے ہیں اور  احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتے ہیں پھر رفتہ رفتہ خود اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں  اب یہ کے خوش کیسے رہا جاے۶ اور اپنے حالات پر کیسے اپنی خوشی کو ترجیح دی جاے تو یہ ضروری ہے کہ انسان سب سے پہلے فنانشل طور پہ مضبوط ہو ضروری نہیں کہ بندہ امیر ہوگا تب ہی وہ خوش رہ سکتا ہے ایک مطمںن زندگی کے لیے  ضروری ہے کے کے ھم اس پہ خو ش رہیں جو ھمارے پاس ھے   اور اسی پہ اعتدال سے زندگی گزاریں دوسرا یہ کہ خود کا  دوسروں سے موازنہ نہ کریں ھم جو ہیں وہ بہترین ہیں اپنے اپ سے پیار کریں اپنی نظر میں اپنی اہمیت بنا ڈالیں اس سے شخصیت میں اعتماد پیدا ہوگا اور ھم اپنے مشکل وقت پہ قابو پاسکیں گے  دوسرا یہ کہ اس دنیا کا نظام ھمارے مرضی سے نہیں چل سکتا  اسلیے۶ اپنے طور پہ چیزوں کو بدلنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنے اندر تبدیلی لانے کا ذریعہ بنیں ایک مثبت تبدیلی ھمیشہ اندر سے پروان چڑھتی ہے پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایک معاشرے پر اثر ڈالتی ہے
  اپنے آپ کو صاف اور روشن رکھو کیوں کہ تم وہ کھڑکی ہو جس سے تم دنیا کو دیکھتے ہو.
 تیسرا یہ کہ اپنے رب سے اپنا رشتہ مظبوط رکھو کیوں کہ جب رب سے رشتہ مظبوط ہوگا تو زمین والے کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے
   اپنی زندگی کا ایک مقصد متعین کیجیے ھمیشہ اپنے سے کمتر لوگوں کو سکون دیجیے سکون خود تمہاری طرف آے  گا دوسروں کے غم بانٹوں گے تو اپنا غم بھول جاو۶ گے اسیلیے دوسروں کے درد بانٹنے والے بن جاو۶ کیونکہ انسان کی زندگی کس کام کی جب وہ کسی کے کام نہ آے

درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو
ورنہ اطاعت کے لیے کم نہ تھے کرو بیاں
******************

Comments